لہسن سے گھریلو
علاج و معالجہ
لہسن – ثوم – Garlic – Allium Sativum
لہسن قدیم ترین نباتات میں سے ہے۔ اہرام مصر کی تعمیر میں
کام کرنے والے مزدوروں کو دوپہر کے کھانے
میں لہسن دیا جاتا تھا۔ قدیم ہندو تہذیب میں بھی لہسن بطور غذا اور دوا
شامل تھا۔ البتہ بعض برہمن لہسن اور پیاز
کے استعمال کو ناجائز قرار دیتے آئے ہیں۔
لہسن جنگلوں میں خودرو بھی پیدا ہوتا ہے۔ جب سے انسانوں نے
اسے غذا، مصالحہ اور دوا کے طور پر پسند کیا اس کو محنت سے بویا اور اگایا جاتا
ہے۔
ہندوستان میں گوشت اور سبزیاں پکاتے وقت لہسن کا تڑکا لگانے
کا رواج ہے۔ اس کو ڈالنے سے کچے گوشت کی بُو جاتی رہتی ہے۔ لہسن کی چٹنی بھی بنائی جاتی ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
لہسن کھاؤ اور اس سے علاج کرو- کیونکہ اس میں ستر بیماریوں
سے شفاء ہے۔
اطباء قدیم کے
مشاہدات
1. لہسن خون کو پتلا
کرتا ہے لیکن زیادہ مقدار میں کھانے سے خون کو جلا کر سیاہ کر دیتا ہے۔
2. زیادہ مقدار میں لہسن
کھانے سے خون ،پیشاب ، پاخانہ اور پسینے سے بھی لہسن کی بو آتی ہے ۔
3. لہسن دمہ اور پتی میں
مفید ثابت ہوتا ہے۔تپ بلغمی ،باؤ گولہ ،بلغم ، بواسیر اور جذام کو ختم کر دیتا ہے۔
4. لہسن کا معجون پتھری
کو توڑتا ہے۔
5. لہسن کا معجون باہ کی
طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔
6. لہسن فالج ،لقوہ ،
مرگی اور رعشہ میں انتہائی مفید ہے ۔
7. لہسن کو گھی میں بھون
کر شہد میں ملا کر چٹائیں تو دمہ کے مریض کو بہت فائدہ ہوگا،سکون ملے گا۔
8. فالج کو ختم کرنے کے
لیے مریض کو پہلے دن ایک پوتھی ،پھر دوسرے دن دو پوتھی ،پھر تیسرے دن تین پوتھی اس
طرح چالیس دن تک یہ طریقہ کریں اور پھر اسی طرح واپس پہلے دن تک کم کرتے جائیں
،فالج جڑسے ختم ہو جائےگا۔
9. لہسن کے استعمال سے
بڑھا ہو ا پیٹ بھی کم کیا جا سکتا ہے۔اگر انجیر اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر کھایا
جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
10.
بوڑھے آدمیوں کی پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔
11.
لہسن کا حلوہ تیار کر کے کھانے سے لقوہ دور ہو جاتا ہے۔
12.
جنگلی لہسن کو جلا کر سرکہ اور شہد میں پیس کر پھوڑے ،پھنسیاں
،برص،بال خورہ،گنجپن، چھیپ اور داد پر لگانے سے
ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
13.
سرکہ اور شہد میں اس کا مرکب بنا کر جسم میں جہاں جوڑ درد
کرتے ہوں وہاں لگانے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
14.
خالص لہسن کا عرق سر میں مالش کر نے سے جوئیں مر جاتی ہیں ۔
15.
جسم کے کسی حصہ میں ورم ہو تو لہسن کو سرکہ میں گھوٹ کرجسم
کے اُس حصے پر لگانے سے ورم ختم ہو جاتا ہے۔
16.
لہسن کو گرم گرم چبانے سے دانت کا درد بھی ختم ہو جاتا ہے۔
17.
اس کو رائی کے تیل میں تل کر یہ تیل اگر جسم کے اُس حصے پر
لگایا جائے جہاں خشک کھجلی ہو وہاں راحت اور کھجلی کو ختم کر دیتا ہے۔
18.
ایک پوتھی لہسن کو سوا تولہ تل کے تیل میں تل کر پھر رس
نکال لیں اور اُس رس کو کان کے آس پاس لگائیں جس سے بہرہ پن ختم ہوتا جائے گااور
سننے کی قوت میں اضافہ ہوگا۔
19.
لہسن کی دھونی سے آدھے سر کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
20.
عورتو ں کی رانوں کے درمیان جلن اور خارش محسوس ہو جو کہ اکثر
وبیش ایام کے بعد بڑھ جایا کرتی ہیں اور چھاتیوں میں ورم ، بوجھ اور درد ہو تولہسن
کا استعمال کریں بہت زیادہ افادیت ہوگی،درد ،جلن ، خارش کا خاتمہ ہوگا۔

Post a Comment