عورت کی چھاتی

عورت کی خوبصورتی میں  چھاتی ایک انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔جوعمر کے مختلف حصوں میں مختلف سائز میں ہو سکتی ہے۔عورت کی چھاتی اکثر   مردوں کی کمزوری بھی مانی جاتی ہے۔چھاتی کابیشتر حصہ نالیوں اور غدود   پر مشتمل ہوتا ہے اس کے علاوہ لمف نو ڈس ،لو بولس بھی شامل ہیں ۔لابولس غدود چھاتی میں دودھ پیدا کرنے کا عمل سرانجام دیتے ہیں اور پھر دودھ ان  غدود  کےذریعےنالیوں سے ہوتا ہوا نپل تک پہنچتا ہے ۔چھاتی کا کینسر ایک ایسی بیماری ہے جو عورت کی چھاتی کی شکل ہی نہیں تبدیل کرتا بلکہ بعض اوقات پوری چھاتی کو ہی خراب کر دیتا ہے ۔اگر اسکا بر وقت علاج نہ کرا جائے تو عورت کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔ یہ انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے  ۔

تحقیقات / سروے

چھاتی کا کینسر عورت کی زندگی کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیتا ہے ۔ یہ بیماری عورتوں اور مردوں دونوں میں ہی پائی جاتی ہیں ۔لیکن اس بیماری کا شکار زیادہ تر عورتیں ہوتی ہیں ۔حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ  امریکہ کی خواتین میں بہت تیزی سے یہ بیماری بڑھ رہی ہے۔سال 2010کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کے بھارت  کی تقریباً ایک لاکھ خواتین میں     سے 26% خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوئی ہیں ۔اور بھارت کا بنگلور شہر میں چھاتی کا کینسر بہت تیزی کے ساتھ خواتین میں پایا گیا ۔پوری دنیا میں 8   میں سے 1 عورت چھاتی کے کینسر کا شکارہوگی ۔جن میں 55 سال کی خواتین  زیادہ پائی جائیں گی ۔

کس عمر میں چھاتی کا کینسر ہوتا ہے؟

عورت میں چھاتی کے کینسر کا زیادہ تر 30  سال  سے لے کر 40 سال کی عمر میں نمو دار ہونے کے خطرات لا حق ہو تے ہیں ۔عمر کے اس حصے میں خواتین کی چھاتی نارمل سائز اور زیادہ پر کشش ہو تی ہے ۔اکثر خواتین کی چھاتی 30  سال کی عمر کے بعدبیماری سے لڑنے کی قوت ِ مدافت کم کرنا شرو ع کر دیتی ہے۔ جس وجہ سے چھاتی کا کینسر بہت جلد غلبہ پا لیتا ہے۔

چھاتی کا کینسر کیسے بنتا ہے ؟


چھاتی کا کینسر  ، چھاتی میں ایک گانٹھ کی صورت میں نمو دار ہوتا ہے  اور وہ گانٹھ چھاتی کے کچھ ایسے خلیوں سے بنی ہوتی ہے جو بے قابو ہو کر پھیلنا شروع کر دیتے ہیں ۔اور پھر یہ بے قابو خلیے چھاتی میں دیگر صحت مند خلیوں پر حملہ آور ہو کر کینسر کے مرض کی افزائش کرتے ہیں ۔چھاتی کا کینسر چھاتی میں موجود غدود کے چھوٹے سے حصے میں شروع ہوتا ہے ۔یہ وہ غدود ہوتے ہیں جو دودھ تیار کرتے ہیں اور پھر دودھ کو نالیوں کے ذریعے عورت کی نپل تک لے کر جاتے ہیں ۔ کینسر کی یہ گانٹھ کم سے کم 2 سینٹی میٹر اور 5 سینٹی میٹر سے زیادہ سے ہو سکتی ہے ۔جس کی وجہ سے عورت کی  کینسر ذدہ چھاتی والا حصہ نکالنا بھی پڑ جاتا ہے ۔لیکن اگر جلد ہی کینسر کی تشخیص ہو جائے تو نہ قابل تلافی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ چھاتی کا کینسر جینیٹک جینز کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے ،ماحولیاتی تبدیلی بھی بڑا اثر انداز ہو سکتی ہے ۔ کھانے میں ایسی اشیاء کا استعمال جو کینسر کا سبب بنتی ہیں وہ بھی بڑی وجہ سمجھی جاتی ہیں ۔

چھاتی کے کینسر کی دوسری جگہ افزائش کیسے ہوتی ہے؟

بعض اوقات چھاتی کا کینسر آہستہ آہستہ پھیلتا ہے جبکہ بعض اوقات بہت تیزی سے پھیل جا تا ہے ۔چھاتی کا کینسر لمف نو ڈس کے ذریعے جسم کے کسی بھی حصے میں بہت جلدی  پھیل سکتا ہے ۔لمف نو ڈس کے علا وہ بلڈ اسٹریم کے ذریعے بھی انسان کے دوسرے اعضا ء میں پھیل جاتا ہے ۔ چھاتی کی کینسر کی مختلف اقسام جسم کے مختلف نرخوں میں پھیلتی اور بڑھتی ہیں ۔یہ خلیے جسم میں ایسی جگہ پر بھی سفر کر سکتے ہیں جہاں یہ عموماً نہیں پائے جاتے ہیں۔اور یہ وہاں زیادہ بے قابو ہو کر پھیلتے ہیں۔

چھاتی کے کینسر کی علامات کیا ہیں ؟

چھاتی کے کینسر کی بہت سی علامات ہیں کینسر کا شروع میں ہی معلو م ہو نا انتہائی مشکل ہو تا ہے  لیکن    چھاتی میں کسی بھی جگہ گانٹھ کا محسوس ہونا جو چھاتی کے باقی حصے سے مختلف محسوس ہوتی ہو ۔میموگگرام پر وہ گانٹھ واضع طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔برحال ہر گانٹھ کینسر کی علامات نہیں ہوتی ہیں لیکن اس طرح کی کسی بھی گا نٹھ کو نظر انداز کرنا عقلمندی نہیں ہوگی ۔اس لیے بر وقت اپنے معالج سے رابطہ کریں اور اپنی صووتِ حال سے آگاہ کریں اور علاج کی ضرورت ہو  تو وقت ضائع کیے بغیر   علاج شروع کر دیں ۔وہ علامات جو ذیادہ پائی جاتی ہیں  قابل ذکر ہیں ۔

·     عورت کی چھاتی کا سائز اچانک بڑھنا
·     نپل کا اند ر کی طرف مڑ جانا
·     بازو کے نیچے سوجن کا آجانا
·     چھاتی کی رنگت میں قابل غور تبدیلی
·     چھاتی کی شکل میں تبدیلی
·     چھاتی میں گانٹھ کا بن جانا
·     چھاتی پر سوجن آجانا
·     چھاتی کے ٹشو ز کا گاڑھا ہو جانا
·     چھاتی میں گڈھے پڑ جانا
·     چھاتی میں دودھ والے بپل سے ڈسچارج ہونا
·     درد محسوس ہونا
·     چھاتی کا قدرتی رنگت سے محروم ہوجانا
·     چھاتی کو حرکت نہ دے   پانا
·     چھاتی کا اچانک سکڑنا شروع ہو جانا
·     چھاتی کا سرخ ہو جانا
·     نپلز کا سائز تبدیل ہونا
  
چھاتی کا کینسر کیسے بڑھتا ہے ؟

چھاتی کے کینسر بڑھنے میں بہت سے عوامل برائے راست شامل ہو سکتےہیں۔

1. عورت ہونا ۔کیو نکہ عورتوں میں مردوں کی نسبت بہت جلدی چھاتی کا کینسر نشوونما پاتا ہے ۔
2. بڑھتی عمر ،عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ عورت میں چھاتی کے کینسر  کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔
3. اگر آپ کو چھاتی کا کینسر پہلے ہی ہے تو آپکو چھاتی کے دوسرے  حصے میں بھی خطرہ لا حق کو سکتاہے
4. اگر آپ کے خاندان میں آپ کی ماں،بہن ،بیٹی یا کسی اور فرد کو چھاتی کا کینسر رہ چکا ہو اور خاص طور پر چھوٹی عمر میں ہو ا ہو تو آپ کو چھاتی کا کینسر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہو سکتا ہے ۔
5. مورثی جین ،کچھ والدین کے جین بچوں میں منتقل ہو جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر کا خطرہ بے حد پیدا کر دیتے ہیں۔جین میں سب سے معروف تغیرات بی آر سی اے 1 اور بی آر سی اے 2 پا ئے جاتے ہیں جو چھاتی کا کینسر اور دیگر دوسرے کینسر کےانتہائی خطرات پیدا کر دیتے ہیں۔
6. موٹاپےکی وجہ سے بھی آپ میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتاہے ۔
7. ایسی خواتین جو 30 سال کی عمر کے بعد حاملہ ہوتی ہیں اُ ن میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑ ھ جا تا ہے ۔
8. ایسی خواتین جو 35 سال کی عمر کے بعد اپنے پہلے بچے کو جنم دیتی ہیں اُن میں بھی چھاتی کے کینسر کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے ۔
9. ایسی عورتیں جو کبھی حاملہ نہیں ہوئیں اُن میں بھی چھاتی کے کینسر ہونے کے امکان بہت زیادہ ہو جاتے ہیں اُن عورتوں کی نسبت جو ایک بار یا ایک سے زیادہ بار حاملہ ہوئیں ہوں۔
10.                  وہ عورتیں جوہارمون تھراپی کی دوائیں لیتی ہیں ایسی خواتین میں بھی چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
11.                  شراب کا بے انتہا استعمال کرنے سے بھی چھاتی کے کینسر کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے ۔

چھاتی کے کینسر کی احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟


چھاتی کے کینسر کی بہت سی احتیاطی تدا بیر کو استعمال کرتے ہو ئے آپ چھاتی کے کینسر کو بہت حد تک محدود کر سکتی ہیں ۔ جن میں کچھ تدابیر کا   استعمال آپ گھر پر ہی سر انجام دے سکتی ہیں اور کچھ کا استعمال آپ کو ہر سال یا آپ کے ڈاکٹر کے مشورے پر کرنا ہوگا ۔
1. وزن ؛
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اُس پر قابو پائیں ایک مقررہ حد تک رکھیں تا کہ آپ کو چھاتی کے کینسر کی تشویش نہ ہو سکے ۔ اپنے ڈاکٹر سے وزن کے بارے میں معلوم کریں کہ آیا میرا وزن کتنا رہنا چایئے ۔
2. ورزش؛
روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو اپنا معمول بنائیں ۔ ہر روزصبح و شام 30 منٹ ورزش کو اپنا معمول بنائیں   ،یا دن میں کسی بھاری سرگرمی کو کیا کریں۔
3. شراب ؛
شراب کی حد مقرر کریں ۔ دن میں ایک گلاس سے  زیادہ کا استعمال نہ ہو،مطب 12 اونس بیئر ،5اونس شراب ،یا 80 آون پروف ڈسٹل اسپرٹ کا 1.5 اونس شامل ہو ۔اگر عمر40 سے زیادہ ہو گئی ہے تو ایک گلاس کا بھی استعمال ہرگز نہ کیاجائے ۔  
4. ہارمون تھراپی ؛
رجونورتی کےبعد ہارمون تھراپی کو ایک مقررہ حد تک محدود کریں۔اپنے علامات کے علا ج کے لئے غیر ہارمونل اختیارات کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں ۔
5. جانچ پڑ تال ؛
اپنی چھاتی کی ہر ماہ ایک مقرر کر دہ تاریخ پر خود جانچ پڑتال کریں ، یا اپنے ڈاکٹر سے چھاتی کی جانچ  پڑتال کرائی جائے ۔اور اگر کو ئی تبدیلی رونما ہو ،جیسے چھاتی کے سائز کا اچانک سے بڑھ جانا ، چھاتی میں کسی گانٹھ کا محسوس ہونا ، چھاتی میں جلن محسوس ہونا،    چھاتی کی نپل کا اچانک اندر کی طرف چلے جانا ، چھاتی کی نپل سے مواد کا آنا ،خون کا آنا ، چھاتی میں درد محسوس ہو نا ، چھاتی پر ڈمپل کا پڑ جانا ، دونوں چھاتیوں کے سائز میں فرق نظر آنا ،اگر ایسی کو ئی بھی تبدیلی نظر آئے تو  ڈاکٹر سے فو ری اُس بارے میں بات چیت کریں اور اُس کا علاج معالجہ وقت پر شروع کر دیں ۔
نوٹ: چھاتی کے یہ سب تبدیلیا ں لازمی نہیں کہ  آگے چل کر چھاتی کے کینسر کی وجہ ہی بنے گی۔
6. 40سے 44 کے درمیان کی عمر ؛
اگر آپ کی عمر کا دورانیہ40 سے44 کے درمیان ہے تو آپ کو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے میموگرام ہر سال استعمال کرنا چاہیے ۔
7. 46 سے 50 کے درمیان کی عمر ؛
اگر آپ کی عمر کا دورانیہ46 سے 50 کے درمیان ہے تو آپ کو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے میموگرام کا ہر دو سے اڑھائی سال کے بعد استعمال کریں ۔
8. 50سے74کے درمیان کی عمر ؛
اگر آپ کی عمر کا دورانیہ 50 سے 74 کے درمیان ہے تو آپ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے میموگرام  3 سال بعد استعمال کریں۔
9. 74 سے زیادہ عمر یافتہ افراد ؛

اگر آپ کی عمر کا دورانیہ 74 سے زیادہ کا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چائیے کہ آیا آپ میموگرام جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post

Advertisement

Advertisement

Advertisement