سرکو پٹس اسکابی کیا ہوتا ہے ؟
خارش ایک جلدی بیماری ہے جو انسان میں کسی بھی عمر میں نمو دار ہو سکتی ہے ۔ خاص طور پر خارش بچوں اور بو ڑھوں  پر بہت جلد حملہ آور ہو تی ہے اور بچے، بو ڑھے اس کا جلد شکار ہو جاتے ہیں ۔ خارش کے جراثیم ایک انسان سے دوسرے انسان میں با آسانی منتقل ہو  سکتے ہیں ۔ جس کے لیے وہ کسی بھی چیز ،مباشرت اور کسی بھی قسم کے مادے کے ذریعے ایک جسم سے دوسرے جسم میں پرورش پاتے ہیں ۔ 
خارش کی وجہ انسان کا صاف ستھرا نہ رہنا ،گندی چیز کا استعمال کر لینا ، کام کاج کے بعد ہاتھوں کو اچھے سے نہ دھونا ، مبا شرت کرتے وقت کچھ چیزوں کا خاص خیال نہ رکھنا ۔یہ ایک ایسا جراثیم ہو تا ہے جو انسان میں نمودار ہونے میں  کئی دن لگا دیتا ہے اور اسی طرح جسم سے اسکی موجودگی ختم ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں ۔خارش کے جراثیم شروع میں اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ اُن کو عام انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے ۔لیکن خوردبین سے با آسانی دیکھا  جا سکتا ہے اور اُ نکی حرکات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ شروع شروع میں ایک خوردبین نمو ذرا اتنا چھوٹا ہو تا ہے
کہ انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر ہوتی ہے پر جسم پر جس جگہ یہ موجود ہو تے ہیں وہاں انسان کو کچھ محسوس ہوتا ہے جس کو خارش کہا جاتا ہے اور وہ جگہ سرخ ہو سکتی ہے جس میں جلن بھی محسوس کی جا سکتی ہے ۔ اُس خوردبین ذرے کو سرکوپٹس اسکابی کہتے ہیں ۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ انسانی جسم پر کئی مہینو ں تک زندہ رہ سکتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ جلد میں گھستے چلے جاتے ہیں جہاں یہ مزید انڈے دے کر اپنا ایک کنبہ بنا لیتے ہیں جو ایک جلد میں انفیکشن کی وجہ بن سکتا ہے ۔جس کو لے کر انسان کو شدید سکریچ کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور رات کے وقت یہ ضرورت شدت اختیار کر جاتی ہے۔

خارش ایک جنسی بیماری نہیں ہے البتہ خارش سے متاثرہ شخص کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتے ہوئے ہو سکتی ہے کیونکہ یہ باآسانی ایک انسان کے جسم سے دوسرے انسانی جسم میں منتقل ہو سکتی ہے اور دوسرے جسم میں نمودار ہونے میں اس کو کئی ہفتے لگ سکتے ہیں ۔ اس لیے آپ کا ڈاکٹر آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے قریبی لوگوں کا بھی معائنہ کرنے کا بول سکتا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Advertisement

Advertisement

Advertisement