Scabies symptoms | Causes | Is It Contagious | Who can Get it
سرکو پٹس اسکابی کیا ہوتا ہے ؟
خارش ایک جلدی بیماری ہے جو انسان میں کسی بھی عمر میں نمو دار ہو سکتی ہے ۔ خاص طور  پر خارش بچوں اور بو ڑھوں  پر بہت جلد حملہ آور ہو تی ہے اور بچے، بوڑھے اس کا جلد شکار ہو جاتے ہیں ۔ خارش کے جراثیم ایک انسان سے دوسرے انسان میں با آسانی منتقل ہو  سکتے ہیں ۔ جس کے لیے وہ کسی بھی چیز ،مباشرت اور کسی بھی قسم کے مادے کے ذریعے ایک جسم سے دوسرے جسم میں پرورش پاتے ہیں ۔ خارش کی وجہ انسان کا صاف ستھرا نہ رہنا ،گندی چیز کا استعمال کر لینا ، کام کاج کے بعد ہاتھوں کو اچھے سے نہ دھونا ، مبا شرت کرتے وقت کچھ چیزوں کا خاص خیال نہ رکھنا ۔
 خارش کی علامات کیا ہیں ؟
خارش کی علا مات ظاہر ہونے میں عام طو ر پر چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں ۔ انسانی جسم پر موجود خوردبین نما ذرا اپنا رد عمل ظاہر کرنے میں چار سے چھ ہفتے لگا سکتا ہے ، خارش سے متا ثرہ شخص رات کے وقت بہت بے سکون رہتا ہے اور جہاں جہاں خارش کے خوردبین ذرات موجو د ہوتے ہیں وہاں شدید قسم کی کھجلی اور جلن محسوس ہوتی ہے ۔

متاثرہ جگہ کو مسلسل کھجا نے سے زخم بن سکتا ہے جس وجہ سے جسم میں انفیکشن پھیل سکتا ہے ۔ جو جسم کے دوسرے حصوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔ خارش کی عام علامت یہ بھی ہے کہ ایک ہی جگہ کو بار بار کھجانا پڑتا ہے ،کھجانے پر انسان کو تھوڑی راحت محسوس ہوتی ہے جیسے ہی کھجانا بند کرتے ہیں ویسے ہی راحت ختم ہو جاتی ہے ۔
خارش کی پسندیدہ جگہ کونسی ہیں ؟
خارش کی بہت سی پسند یدہ جگہ ہیں جہاں مادہ اپنے انڈے بڑے شوخ سے دیتی ہے ۔ اور وہا ں زیادہ عرصہ رہنا پسند کرتی ہے۔مادہ کچھ ہی عرصے میں جلد کی تہہ میں گھس جاتی ہے جہاں وہ اپنے انڈے دیتی ہے ۔ایک مادہ ایک وقت میں 15 سے 20 انڈے دیتی ہے ۔مادہ کی پسندیدہ جگہوں میں شامل ہیں ،
بغل
نپل
عضو تناسل
کمر کا نچلہ حصہ
کولہوں
انگلیوں کے درمیان
عضو تناسل کے ارد گرد
پاؤں کے تلوے
پاؤں کی انگلیوں کے درمیان
اندرونی کہنیوں پر
سینوں کے گرد
اندرونی گھٹنوں میں
نوزائیدہ بچوں اور کم عمر بچوں میں خارش کے کچھ مقامات الگ ہوتے ہیں ۔

سر
ہاتھوں کی کھجوریں
پاؤں کے تلوے
چہرہ
گردن
اگر آپکو پہلے بھی خارش رہ چکی ہے تو آپکو خارش کی علامات ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا کچھ ہی دن میں ان جگہوں پر خارش نمو دار ہو جائے گی ،اگر آپکو خارش نہیں کی علامات پہلے نہیں تھیں تو خارش ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں ،جس میں رات کے وقت آپکو خارش کا ہلکا ہلکا سا احساس ہونے لگتا ہے اور چار سے چھ سے ہفتوں میں خارش مکمل طور پر نمودار ہو جاتی ہے ۔ جس کا بروقت علاج بہت ضروری ہوتا ہے ۔ ورنہ خارش کے جراثیم خاندان میں دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتے ہیں ۔
خارش کی نشاندہی کرنے کی  علامات کیا ہو تی ہیں ؟
ابتدا ئی دنوں میں خارش کی نشاندہی کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہےپر جیسے جیسے وقت گزرتا ہے خارش مختلف اشکال میں نمودار ہو سکتی ہے جیسے کہ ابھرئی ہوئی لانئوں کاٹریک بنا ہوا ہو جس کا رنگ سرمئی ،مریض کی جلد جیسا ،جیسے سفید لائنز ہوں اور بعض اوقات جلد پر جیسے میل جمی ہوئی ہوتی ہے ویسے خارش نمودار ہوتی ہے ۔
یہ ٹریک تب بنتے ہیں جب ماد ہ جلد کے اندر گھس کربل بنانے کے بعد انڈے دے دیتی ہے ۔  ایک مادہ ایک وقت میں 15 سے 25 انڈے تک دینے کے صلاحیت رکھتی ہے ۔ بعض اوقات خارش چھوٹے چھوٹے سرخ مائل جیسے نشان والے دھبوں پر بھی مشتمل ہو سکتی ہے ۔ ایسی صورت میں ان خوردبین نما ذروں کو دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ذرات اُس وقت سرخ لائنز کی طرح با آسانی نظر آرہے ہوتےہیں ۔مادہ کے انڈے ضائع ہونے پر یہ انسانی جلد میں ردِعمل ظاہر کرتےہیں جس وجہ سے جلد میں جلن اور خارش شدت اختیار کر جاتی ہے اور اکثر اوقات زخم تک نوبت آجاتی ہے ۔یہ ردِعمل رات کو بہت زیادہ ظاہر ہوتا ہے ۔
کیا  پالتوں جانور سے خارش ہو سکتی ہے؟
انسان اور جانوروں میں پائے جانے والے خارش کے جراثیم مختلف نو عیت کے ہوتے ہیں اور وہ اپنی اپنی نوعیت کے حامل عناصر میں نشونما پاتے ہیں ۔ جیسے جانور کے خارش والے ذرے زیادہ دن انسان کی جلد میں زندہ نہیں رہ سکتے ہیں اسی طرح انسان کے خارش والے جراثیم بھی جانوروں میں منتقل ہونے کے بعد زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ پاتے ہیں ۔لیکن پالتو جانور کے جرثوم زیادہ خطرناک نہیں ہوتے ہیں اور اگر یہ انسان کی جلد پر آ بھی جائیں تو زیادہ دن زندہ نہیں رہتے اور انسان کو ان سے زیادہ خطرہ بھی لاحق نہیں ہوتا ہے ۔




Post a Comment

Previous Post Next Post

Advertisement

Advertisement

Advertisement