خارش کی نشاندہی کرنے کی  علامات کیا ہو تی ہیں ؟
ابتدائی دنوں میں خارش کی نشاندہی کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہےپر جیسے جیسے وقت گزرتا ہے خارش مختلف اشکال میں نمودار ہو سکتی ہے جیسے کہ ابھرئی ہوئی لانئوں کاٹریک بنا ہوا ہو جس کا رنگ سرمئی ،مریض کی جلد جیسا ،جیسے سفید لائنز ہوں اور بعض اوقات جلد پر جیسے میل جمی ہوئی ہوتی ہے ویسے خارش نمودار ہوتی ہے ۔

یہ ٹریک تب بنتے ہیں جب مادہ جلد کے اندرگھس کربل بنانے کے بعد انڈے دے دیتی ہے ۔ایک مادہ ایک وقت میں 15 سے 25 انڈے تک دینے کے صلاحیت رکھتی ہے ۔بعض اوقات خارش چھوٹے چھوٹے سرخ مائل جیسے نشان والے دھبوں پر بھی مشتمل ہو سکتی ہے ۔ ایسی صورت میں ان خوردبین نما ذروں کو دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ذرات اُس وقت سرخ لائنز کی طرح باآسانی نظر آرہے ہوتےہیں ۔مادہ کے انڈے ضائع ہونے پر  مادہ جوانسانی جلد میں ردِعمل ظاہر کرتی ہیں جس وجہ سے جلد میں جلن اور خارش شدت اختیار کر جاتی ہے اور اکثر اوقات زخم تک نوبت آجاتی ہے ۔یہ ردِعمل رات کو بہت زیادہ ظاہر ہوتا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Advertisement

Advertisement

Advertisement