choti elaichi ke fayde 

چھوٹی الائچی کے فائدے 



چھوٹی الائچی -  Cardamom

چھوٹی الائچی یا سبز الائچی کو مسالوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ کالی مرچ کو مسالوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ چھوٹی الائچی سارا سال اگنے والی بوٹی ہے۔ یہ ایک مکمل دوا ہے۔  اس کی خوشبو بہت اچھی اور مخصوص ہوتی ہے۔ذائقہ معمولی سا چبھتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔  الا ئچی کی خوشبو سانس کو مہکانے  کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے چند دانے کچھ دیر تک چبانے سے سانس کی ناگواریت دور ہوجاتی ہے۔

چھوٹی الائچی اور نظام ہضم کی خرابیاں

الائچی کا استعمال پانی اور تبخیر کو کم کرتا ہے۔

بھوک بڑھاتا ہے اور رطوبت پیدا کرنے والی جھلی کو سکون دیتا ہے۔

لہسن اور پیاز سے پیدا ہونے والی جلن اور گیس کو ختم کرتا ہے۔

پسی ہوئی الائچی ، ادرک، لونگ اور دھنیا کے ساتھ کوٹ پیس کر کھلانا بد ہضمی کے لئے اکسیر ہے۔

الائچی اور پیشاب کی تکالیف

الائچی کے بیجوں کو  پیس کر   کیلے کے پتے اور آملے کا رس ملا کر دن میں تین بار پلانے سے کھل کر پیشاب آتا ہے۔ یہ امراض مخصوصہ، مثانے کی سوزش، گردوں کی سوزش، پیشاب کی جلن اور قلت پیشاب کا بہترین علاج ہے۔

الائچی اور ڈپریشن

چائے کے پانی میں الائچی کے بیجوں کو ابال کر پینے سے چائے نہ صرف خوشبو دار ہو جاتی ہے بلکہ ڈپریشن دور کرتی ہے۔

الائچی اور مردانہ قوت

سرعت انزال اور مردانہ قوت کی کمی کے لئے، الائچی کے بیجوں کا سفوف چٹکی بھر لے کر دودھ میں ڈالیں اور ابالنے کے بعد شہد ملا کر روزانہ رات کو پئیں۔

چھوٹی الائچی، گلے اور منہ کی تکالیف میں

چھوٹی الائچی اور دارچینی کا جوشاندہ بنا کر اس کے غرارے کرنے سے گلے کی خراش، زبان کی سوزش حلق کے کوے  اور گلے کے پچھلے حصے کی تکالیف دور  ہو جاتی ہیں۔   روزانہ غرارے آپ کو فلو سے بچائے رکھتے ہیں۔ آواز کا بیٹھ جانا بھی اس سےختم ہو جاتا ہے۔

ہچکی کا علاج

کچلی ہوئی دو تین الائچیوں کو ایک کپ پانی میں پودینے کے پانچ پتوں کے ساتھ  ابالنے سے گاڑھا جوشاندہ تیار کریں، یہ ہچکی کا بہترین علاج 

ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post

Advertisement

Advertisement

Advertisement