نزلےکاسردرد

یہ سردرد اکثر نزلے زکام کی وجہ سے ہوتا ہے۔اور کبھی کبھی نزلے زکام کے ختم ہو جانے کے بعد بھی ہوتا رہتا ہے۔

نکس وامیکا
اگر زکام کے رُک جانے یا سوکھ جانے کے بعد پیشانی میں ہلکا ہلکا سا درد ہو اور سر بھاری بھاری لگے، ناک سے سانس لینے میں دشواری بھی ہو تو اس صورت میں مریض کو نکس وامیکا دینی چاہیے اس دوا سے یہ تکالیف بہت جلد ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
برائی اونیا
اگر سردرد شدید ہو، یوں لگ رہا ہو جیسے سر ابھی پھٹ جائے گا ، سویاں چبھنے جیسا محسوس ہوتا ہو ، درد کی شدد کی وجہ سے آنکھوں کے اوپر والے حصے پر اور رُخسار کی ہڈیوں پر شدید درد محسوس ہو اور ناک سے گاڑھی کف آتی ہو تو اس صورت میں مریض کو یہ دوا دینی چاہیے جس سے نہ صرف راحت ملتی ہے بلکہ درد بھی ختم ہو جاتا ہے ۔
ایکونائٹ
مریض کو زکام مکمل طور پر جم گیا ہوجس وجہ سے مریض کو سر درد بد ترین قسم کا محسوس ہوتا ہو، یوں لگتا ہو جیسے سر پھٹنے والا ہےخاص طور پر جب چندیانہایت ذکی الحس ہو اور زرا سا چھونا بھی تکلیف دہ ہو یا بخار ہو اس کے علاوہ اور کوئی دوسری خاص علامت بھی نظر نہ آئے تو اس صورت میں ایکوناٹ دیں جس سے مریض کو فوری راحت ملے گی۔

بیلا ڈونا
مریض کو زکام مکمل طور پر جم گیا ہوجس وجہ سے مریض کو سر درد بد ترین قسم کا محسوس ہوتا ہو، یوں لگتا ہو جیسے سر پھٹنے والا ہے ایسی صورت حال میں مریض کو بیلاڈونا دیں مریض کو آرام مل جاءے گا۔
چائنا
سردرد کی وجہ سے دماغ میں چوٹ لگتی محسوس ہوتی ہو اور یوں لگتا ہو جیسے دماغ ابھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جاے گا ، اگر ایسا سر درد جس میں زراسی حرکت کرنے پر بھی درد شدت اختیار کر جاے تو مریض کو چاینا دینی چاہیے جس سے تمام تکالیف ختم ہو جایں گی ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post

Advertisement

Advertisement

Advertisement